ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موصل:داعشی جنگجوؤں کیلئے ہتھیار ڈالنے یا موت کا آپشن

موصل:داعشی جنگجوؤں کیلئے ہتھیار ڈالنے یا موت کا آپشن

Thu, 09 Mar 2017 14:21:31    S.O. News Service

بغداد،8؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراق کے شمالی شہر موصل کے مغربی حصے میں عراقی فورسز کی پیش قدمی اور سرکاری کمپاؤنڈ اور موصل میوزیم کے واپس لیے جانے کے ساتھ ہی داعش تنظیم کی دفاعی خطوط ڈھیر ہوتی نظر آ رہی ہیں۔بین الاقوامی اتحاد میں امریکی فضائیہ کے کمانڈر جنرل میتھیو ایسلر کے مطابق داعش تنظیم اس وقت انارکی کی حالت میں لڑ رہی ہے۔ ادھر عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنے طور پر داعش کے جنگجوؤں کو خود کو حوالے کرنے یا موت کو گلے لگانے میں سے کسی ایک چیز کا اختیار دیا ہے۔

عراقی افواج کے دباؤ میں اضافے کے نتیجے میں مغربی موصل میں داعش کی دفاعی لائن کمزور ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اس دوران عراقی افواج کی پیش قدمی میں تیزی آنے کے بعد کئی تزویراتی مقامات کا کنٹرول واپس لے لیا گیا ہے۔ ان میں نینوی صوبے ، صوبائی کونسل اور پولیس قیادت کی عمارت شامل ہے۔ اس کے علاوہ عراقی فورسز نے موصل میوزیم اور مرکزی بینک کی عمارت کو بھی واپس لے لیا ہے۔


Share: